9 جون 2019 - 17:38
آتشیں ہتھیاروں سے فائرنگ امریکہ میں روز کا معمول بنتا جارہا ہے/ امریکہ میں فائرنگ سے89 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں نواسی افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچھتر واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد ہلاک اور ستّر دیگر زخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ایلینوئے، اوہایو، فلوریڈا، نیویارک، جنوبی ڈکوٹا، ٹیکساس، مشیگن اور کیلیفورنیا میں پیش آئے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ آتشیں ہتھیاروں سے فائرنگ امریکہ میں روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔ اسلحے کی آزادانہ فروخت کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

.......

/169